شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کا خاتمہ کیا جائے،پاسبان


کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اورپانی کی قلت کا خاتمہ کیا جائے۔ شہرمیں بجلی اور پانی کی لوڈشیڈنگ ظالمانہ صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ اداروں کے نااہل افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے لیکن حکمران جب خود کرپٹ ہوں تو ادارے بھی کرپٹ اور لاپرواہ ہوتے ہیں۔ مہنگے واٹر ٹینکرز خریدنے اور بھاری بلز کی ادائیگی کی وجہ سے شہریوں کی جیبوں پر بوجھ پڑ رہا ہے۔ واٹر بورڈ گندا پانی فراہم کرکے شہر یوں کو بیمار کررہا ہے اور وبائی امراض کا شکار بنارہا ہے۔حکومت ان بنیادی حقوق کے معاملات پر مسلسل چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ کے الیکٹرک اورواٹر بورڈ عوام اور امن دشمن اقدامات بند کریں۔پانی کی مصنوعی قلت سے ٹینکرز مافیا کی چاندی ہو گئی ہے۔ وہ پاسبان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام نارتھ کراچی میں پانی کی قلت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر ضلع سینٹرل کے قائدین، ورکرز اور عوام  کی بڑی  تعدادموجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن