کراچی (نیوز رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ رن وے کی از سر نو تعمیرات کے معاملے پررن وے ٹھیکے کے عمل کو روکنے کے لیے سلطان محمود اینڈ کمپنی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان سول ایوی ایشن، گریونس ریڈریسل کمیٹی ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سول ایوسی ایشن حکام سے 24 جون تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست گزار کمپنی کو فوری حکم امتناعی دینے سے انکارکردیا۔سماعت کے دوران بیرسٹرببرعلی خان نے عدالت سے کہا کہ درخواست گزار کمپنی نے تمام قوائد کے مطابق ٹھیکے کے لیے رجوع کیا۔ درخواست گزارکمپنی رن وے کی تعمیر کے لیے مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ ڈیم، پاورپلانٹس، ائیر پورٹ بنانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔بیرسٹرببرعلی خان نے کہا کہ کمیٹی نے درخواست گزار کو امتیازی سلوک کرکے ٹھیکے کے عمل سے باہر کیا۔ رن وے کی از سر نو تعمیر سے متعلق ٹھیکے کے عمل کو روکا جائے۔ کمیٹی کو درخواست گزار کا جائز مقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت دی جائے۔ عدالتی فیصلہ آنے تک رن وے از سر نو تعمیر ٹھیکے کی کارروائی روک دی جائے۔ عدالت نے سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔
ائرپورٹ معاملہ