ملتان(خصوصی رپورٹر) ماہر معاشیات و پروفیسر آف کامرس زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر مسعود احمد نے ملکی بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کاروباری افراد کے لئے مسئلہ بن کر آیا ہے امپورٹ کا ٹارگٹ 70 ارب ڈالر رکھا گیا ہے یہ ٹارگٹ کیسے پورا ہو گا۔ فیول کی قیمت پر لیوی (سیلز ٹیکس) جو ابھی تک صفر فیصد ہے وہ بھی بڑھائی گئی ہے اس سے پٹرول کی قیمت 40 روپے فی لیٹر بڑھ جائے گی بجلی اور سوئی گیس کی قیمت بھی بڑھائی گئی ہے حکومت نے جو اندازے لگائے غلط لگائے ایکسپورٹ کا ہدف بھی زیادہ رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر مسعود