وہاڑی‘ میاں چنوں(نامہ نگار‘ خبر نگار)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا، آر ٹی اے کی جانب سے بھی کرایہ نامہ جاری نہ کیا جا سکا، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے مابین لڑائی جھگڑے معمول بن گئے، سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 30 سے پچاس روپے تک وصول کیا جانے لگا ہے مسافروں محمد اویس، شاہد، سہیل احمد، افتخار علی، لیاقت علی، اکرم بھٹی، محمد سرور و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اور ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ آر ٹی اے اور دیگر متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے کرایہ نامہ جاری نہ ہونے اور مبینہ طور پر ملی بھگت کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کر کے لوٹنے میں مصروف ہیں ان ٹرانسپورٹرز میں قصور سے ملتان براستہ پاکپتن، بوریوالہ وہاڑی چلنے والی حاجی اصغر کوچز، بوریوالہ سے ملتان چلنے والی شانزے کوچ، وہاڑی سے ملتان چلنے والی دانیوال کوچز، بہاولپور سے لاہور جانے والی پاور ٹرانسپورٹ، سندھو پاور اور دیگر شامل ہیں جو اوور چارجنگ دھڑلے سے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ عملہ بھی اکثر اوقات بدتمیزی پر اتر آتا ہے۔ میاں چنوںسے خبر نگارکے مطابق پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری فیاض نے سیلز پرائس کمیشن نہ بڑھانے پر اجتجاج پٹرول پمپ بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
کرائے
کرایوں میں من مانے اضافے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں میں جھگڑے
Jun 12, 2022