چین اور امریکا کی تائیوان کو لیکر لفظی جنگ

Jun 12, 2022 | 21:35

سنگاپور:چینی وزیر دفاع وی فینگ ہی نے امریکا کو خبردارکیا ہےکہ چین تائیوان کی علیحدگی روکنےکے لیے آخری حد تک جائےگا۔چینی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ  علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چینی مسلح افواج کے عزم اور صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے، چین کو منقسم کرنے کے لیے تائیوان کی علیحدگی کی حمایت کرنے والوں کا اچھا انجام نہیں ہوگا۔وی فینگ ہی نے مزید کہا امریکا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت روکے اور چین کے مفادات کو نقصانات پہنچانا بند کرے۔

سنگاپور میں ہونے والی شنگریلا ڈائیلاگ سکیورٹی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیردفاع نے امریکا کو دو ٹوک پیغام دیا۔ چینی وزیر دفاع کا بیان سنگاپور  میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ  آسٹن سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، اس سے قبل امریکا نے چین پر تائیوان کے نزدیک اشتعال انگیز  اور عدم استحکام پیدا کرنے والی فوجی سرگرمیوں کا الزام لگایا تھا۔

مزیدخبریں