ویمنز فٹ بال گول کیپرز کیلئے پہلی مرتبہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)ویمنز فٹبال گول کیپرز کیلئے پہلی مرتبہ ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔گول کیپر سحر زمان نے بتایا کہ پہلے ایسا ہوتا تھا کہ ایک روز کے ٹرائلز ہوتے تھے اور ایک دن مہارت دکھانے کے بعد گھر بھیج دیا جاتا تھا اب ایک ہفتے کا کیمپ لگایا گیا ہے اس میں ہم اپنی مہارت دکھاسکتی ہیں اور آگے آسکتی ہیں۔طوبیٰ ادریس نے بتایا کہ میں انڈر 19 کیمپ میں شرکت کر چکی ہوں، اپنی طرز کے پہلے گول کیپنگ کیمپ میں شاندار تجربہ رہا ہے، ہمیں اب آگے آنے کا اچھا موقع فراہم کیا گیا ہے۔کیمپ میں شامل چھ گول کیپرز میں سے تین کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، نائرہ امین نے بتایا کہ گلگت میں ہمیں بہت سپورٹ کیا جاتا ہے کہ آگے جائیں کھیلیں، ملک کا اور گلگت کا نام روشن کریں، لڑکیاں بہت محنت کرتی ہیں اور مایوس نہیں کرتیں۔آئینہ مرزا نے بتایا کہ میں ہنزہ میں رہتی ہوں، ہمیں والدین اجازت دیتے ہیں کہ کھیلیں، بھائی بھی ہمیں سپورٹ کرتے ہیں کہ اپنا ٹیلنٹ دکھائیں اس لیے لڑکیاں ہر کھیل میں آرہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...