لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 34-68 سکور سے ہرا دیا ہے۔ گزشتہ روز جیونجو میں چیمپئن شپ کے کھیلے گئے دوسرے روز کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 34-68 سکور سے ہرا دیا۔پاکستان کی ایمن نے 26 سکور، مقدس نے پانچ اور ماہین نے ایک سکور کیا۔پہلے میچ میں جاپان کیخلاف 31-52 سکور سے کامیابی حاصل کی تھی۔ چیمپئن شپ میں 11 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان کو گروپ اے میں ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بھارت اور جاپان کیساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں سنگاپور، سری لنکا، برونائی، تائیوان اور کوریا شامل ہیں۔ پاکستان تیسرا میچ ہانگ کانگ کیخلاف آج 12 جون کو، چوتھا میچ ملائیشیا کیخلاف 13 جون کو اور پانچواں میچ بھارت کیخلاف 14 جون کو کھیلے گا۔ کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مقابلے 16 جون کو اور فائنل 17 جون کو کھیلا جائے گا۔
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ، تھائی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا
Jun 12, 2023