لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو واجبات آئندہ ہفتے ادا کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ کے واجبات سے متعلق پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات طے پا گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس بی سیگفریڈ ایکمین کے معاوضے کا چیک پی ایچ ایف کے حوالے کرے گا۔ سیگفریڈ ایکمین ایک سال کے واجبات ادا نہ کیے جانے کی وجہ سے مستعفی ہو گئے تھے، انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق سیگفریڈ ایکمین کے کوچنگ کیلئے عمان سے معاملات طے پا رہے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2026ء تک سیگفریڈ ایکمین کی خدمات حاصل کی تھیں۔