لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کپتان روہت شرمانے ورؒلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل میں شکست کے بعد کا الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ پریس کانفرنس کے دوران روہیت شرما نے کہاکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آئی پی ایل کے بعد ہی کیوں؟ یہ فائنل مارچ میں کیوں نہیں ہوسکتا؟ جون واحد مہینہ نہیں ہے جہاں ہمیں فائنل کھیلنا چاہیے۔ گھر کا شیر کہلائے جانے والی بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت کھیلا جاسکتا ہے، یہ صرف انگلینڈ میں نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی کھیلا جاسکتا ہے۔
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا !روہت شرما ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہارنے پر سیخ پا
Jun 12, 2023