4ملکی فٹبال ٹورنامنٹ ‘پاکستان کو میزبان ماریشیس کے ہاتھوں شکست

Jun 12, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ماریشیس میں جاری چارملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں شکست ہوگئی۔میزبان پاکستان کو ماریشس کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔پہلا ہاف بغیر گول کے برابر رہا۔ کھیل کا دوسرا ہاف میزبان کے حق میں رہا۔ماریشیس کی جانب سے ویلنیوو جیریمی رابرٹ، ایشلے نذیرا اور خان موسیٰ نے53ویں، 63ویں اور 71ویں منٹ میں گول کر کے پہلا میچ 3-0 سے جیت لیا۔

مزیدخبریں