گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) شیف انٹرنیشنل کے تعاون، پاکستان ریڈ کریسنٹ اور دی شائن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گوجرانوالہ کی نجی مارکی میں معذور افراد میں 250وہیل چیئرز کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے اس موقع پر تقریب کے شرکاء خطاب کرتے ہوئے کہا خصوصی افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں حکومت پنجاب تمام طبقات کی مساوی فلاح پر یقین رکھتی ہیں، تاہم خصوصی افراد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔تمام سرکاری محکمے آنے والے خصوصی افراد سے محبت سے پیش آئیں اور ان کو مناسب رہنمائی فراہم اور ایسے افراد سے محبت کابرتائوکریں تاکہ وہ اپنے آپکو تنہا نہ سمجھیں۔ وہیل چیئرز کی فراہمی کا خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانا، انہیں روزگار، تلاش معاش میں مدد فراہم کرنا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) ماریہ جاوید اور چیئر پرسن دی شائن ویلفیئر فاؤنڈیشن شازیہ فرید نے مشترکہ بیان میں کہاکہ خصوصی افراد کی کی فلاح و بہبود معاشرے کے ہرفرد کی اولین ذمہ داری ہے۔