قصور(نمائندہ نوائے وقت)بجٹ کے سامنے آتے ہی شہریوں کی موجود حکومت سے آس امید پے پانی پھر گیا،شہریوں کا ایک اخباری سروے میں کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوا م دشمن بجٹ پیش کیا ہے اس پر نظر ثانی کی جائے ورنہ مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔معروف سماجی شخصیت حافظ عبدالوارث ، معروف سماجی رہنما و سینئر قانون دان ایم یاسین، معروف کاشتکار رہنما چوہدری مدثر علی طار نے سروے میں اظہارخیال کیا۔