حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا ہے:اشرف بھٹی

Jun 12, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ یہ خوش آئند ہے کہ مختلف تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کی جانب سے تنقید برائے تنقید کی بجائے بجٹ میں تجویز کردہ اچھے اقدامات کی ستائش کی گئی ہے ،کچھ تحفظات بھی سامنے آئے ہیں جنہیں بجٹ کی حتمی منظوری سے قبل سن کر دور کیا جانا چاہیے۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ ا س میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور ہر طبقے کی جانب سے اسے سراہا گیا ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ ٹیکس دینے کی استطاعت رکھنے والے لوگوں اور خصوصاً شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور اس کے لئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ حکومت نے معیشت میں حصہ ڈالنے والے اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو اہمیت دیتے ہوئے بجٹ کا حصہ بنایا ہے۔ کچھ تحفظات بھی سامنے آرہے ہیں تاہم امید ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم ان سے آگاہی حاصل کرکے بجٹ کی حتمی منظوری سے قبل انہیں دور کرے گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکومت ٹیکس نظام میں اصلاحات اور کاروبار کے فروغ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کا بھی محاسبہ کرے۔

مزیدخبریں