راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مسلم لیگ ن کے قائداورسابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے مسلم لیگ ن کے رہنماءسجادخان اورمسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدرناصرمحمودبٹ کولندن طلب کرلیاہے اوریہ دونوں رہنما فوری طورپرلندن روانہ ہوگئے ہیں اس سلسلے میں ذرائع نے بتایاہے کہ میاں محمدنوازشریف نے سجادخان اورناصرمحمودبٹ کوراولپنڈی کی سیاسی صورت حال کے بارے میں ان تفصیلی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے طلب کیاہے تاکہ مسلم لیگ ن راولپنڈی کی تنظیم نوسے متعلق ان سے تفصیلی رپورٹ حاصل کر کے انہیں مزیدہدایات دینے کے علاوہ اگلی گائیڈ لائن دی جائے گی اورمسلم لیگ ن راولپنڈی کے ناراض اورمایوس رہنماو¿ں اورکارکنو ں کوپارٹی میں اہمیت دیتے ہوئے انہیں میرٹ کے مطابق مختلف عہدوں پرتعینات کیاجائے۔