عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی


لاہور (این این آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جناح ہاﺅس، عسکری ٹاور حملہ اور جلاﺅگھیراﺅ، پولیس پر تشدد اور ظل شاہ قتل کیس سمیت تین مقدمات میں دائر عبوری ضمانتوں پر سماعت کل (منگل) کو ہو گی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کریں گے۔
عمران/ ضمانت
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...