قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس آج ہونگے ، بجٹ پر بحث کا امکان 

Jun 12, 2023


اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس (آج) پیر کو دوبارہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونگے ، آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا امکان ہے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) سہ پہر چار بجے منعقد ہوگا جس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بحث کا آغاز کرینگے جو 22جون تک جاری رہے گی ۔وزیر خزانہ اسحق ڈار 23جون کو بحث سمیٹیں گے۔ 25 اور 26جون کو فنانس بل کی منظوری دی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق 27جون کو سپلیمنٹری گرانٹس اور اضافی اخراجات کے بجٹ پر ووٹنگ اور بحث ہوگی ۔ 28جون کو فنانس بل صدر علوی کومنظوری کےلئے بھجوایا جائیگا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز سے بجٹ پر سفارشات 13جون تک مانگ لیں۔
قومی اسمبلی/ سینٹ

مزیدخبریں