لاہور(نوائے وقت رپورٹ)کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ایکسپریس کا انجن گھوٹکی سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا تاہم ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ترجمان ریلوے کے مطابق گھوٹکی ریلوے سٹیشن پر 5 اَپ گرین لائن ایکسپریس لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو کراس کر رہی تھی کہ گرین لائن کا انجن اچانک پٹڑی سے اتر گیا۔گرین لائن ایکسپریس کا انجن دو انچ کے فاصلے سے فرید ایکسپریس کو ہٹ کرتے کرتے بچ گیا۔ 37 اَپ فرید ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔
ٹرین حادثہ