بھارت کوبد ترین شکست‘آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کا نیا عالمی چیمپئن 

لاہور (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے بد ترین شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا۔ لندن کے اوول گراو¿نڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔ ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ ناتھن لیون نے چار جبکہ سکاٹ بولینڈ نے 3، مچل سٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 جبکہ دوسری اننگز 8 وکٹ 270 رنز پر ڈکلیئر کی تھی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔ ٹریوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے مداح آگ بگولہ ہوگئے اور انہوں نے گراو¿نڈ میں ہی نعرے بازی شروع کر دی۔ بھارتی تماشائی اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ کر پائے اور گراو¿نڈ میں آسٹریلوی ٹیم کے خلاف نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ میچ ختم ہونے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی جب ڈریسنگ روم کی جانب جا رہے تھے تو بھارتی تماشائیوں کی طرف سے ان کے خلاف ’چیٹر چیٹر‘ کے نعرے لگائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...