نیا وفاقی بجٹ قوم کیلئے کسی خوشخبری  سے کم نہیں: منور اقبال

Jun 12, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سٹی صدر و امیدوار پی پی 139میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ نیا وفاقی بجٹ قوم کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں مشکل ترین معاشی حالات میں بھی بہترین بجٹ پیش کرکے حکومت نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ اسلام،پاکستان کا آئین اور پاکستان کے آئینی ادارے تو ہماری ریڈلائن ہوسکتے ہیں مگر کوئی شخص ریڈ لائن نہیں ہوسکتا۔

مزیدخبریں