اقتدار کیلئے ملک سے اخلاقی اقدار کاجنازہ اٹھ گیا:شہزاد ہنجرا


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما شہزاد احمد ہنجرانے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے ملک سے اخلاقی اقدار کاجنازہ اٹھ گیا یقیناماضی کی طرح اس بار بھی سیاسی انتقام کاانجام اچھا نہیں ہوگا لہٰذاءحکومت کی طرف سے نرمی کامظاہرہ کیاجائے سیاسی عداوت کی آڑ میں انسانوں کے حقوق کیوں روندے جارہے ہیں9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے عزیزواقارب کوہراساں اورگرفتارکرنا کس قانون میں جائز ہے کسی بھی معاشرے کے نوجوان زندانوں نہیں میدانوں کی زینت بنا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن