شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما رانا نصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار لمبے لمبے اعداد وشمار کی بجائے عام آدمی کو بجٹ 2023-24 ءمیں کیا ریلیف دیا گیا اس کے بارے میں بتائیںبجٹ سے عوامی مشکلات میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نیوسول لائن میں صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔