شیخوپورہ:پولیس افسروں کی غفلت ،شہری انصاف کیلئے خوار ہونے لگے

Jun 12, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)حصول انصاف کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنے والے مسائل زدہ پریشان حال شہری پولیس افسران کی لاپرواہی کے باعث خوار ہورہے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں، تفصیلات کے مطابق عدالتو ں سے رجوع کرنے والے مسائل زدہ شہریوں کی شکایات کے اذالہ کیلئے مقامی عدالتیں ڈی پی او اور ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کے احکامات جاری کرتی ہیں مگریہ افسران جن ماتحت ڈی ایس پیز یا دیگر سرکل افسران اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کاروائی کیلئے ہدایت جاری کرتے ہیں وہ ان پر عملدر آمد یقینی نہیں بنارہے اور سائلین کو بار بار اپنے دفاتر اور تھانوں کے چکر لگوا کر خوار کررہے ہیں جبکہ عدالتی استفسار پر جوابی رپورٹ میں لکھ دیا جاتا ہے کہ دونوں فریق پیش نہیں ہوئے حالانکہ درخواست گزار ہر بار حاضر ہوتے ہیں مگر دوسرے فریق سے مک مکا کرکے پولیس افسران و ملازمین درخواست گزار کو ٹرخاتے رہتے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور عدالتی احکامات کی عملداری کا انکوائری افسران کو پابند بنائیں تاکہ سائلین کا جاری استحصال بند ہو اور انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

مزیدخبریں