شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین منظور الحق ملک نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے فروغ کے بغیر ملکی ترقی اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن نہیں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں0 45ارب روپے مختص کرنے کی بجائے اگر انڈسٹری کے قیام پر یہ رقم صرف کی جاتی تو فی کس ایک ارب روپے کی لاگت سے0 45فعال انڈسٹریاں لگائی جاسکتی تھیں جس سے نہ صرف ملکی معیشت کو تقویت ملتی بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو بھی روزگار کے بھرپور مواقع میسر آتے۔