شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) پریس کلب کے سینئر ممبر اور سابق میڈیا کوآرڈینیٹر صوبائی وزیرومشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ کے والد پریس کلب کے سابق وائس چیئرمین الحاج محمد ندیم شیخ(شہید) جو کہ صحافت کے تابندہ ستارے تھے پریس کلب شیخوپورہ کے آئین کا خالق بھی انہیں کہا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے نوجوان سینئر قیادت میاں تیمور خالد اور پریس کلب کے سابق نائب صدر شیخ خالد محمود المعروف کاشی کے ہمراہ شہید الحاج محمد ندیم شیخ کی تیسری برسی کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔