حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ نے شہر کے سابق طلباءاورمخیرحضرات کے تعاون سے ریلوے اسٹیشن کے ترقیاتی کاموں اور مسافروں کے لیے سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا ۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون کے ممتاز ماہر تعلیم محمد عظیم، سماجی راہنما عبد الجبار رضا انصاری، اسٹیشن ماسٹر امتیاز علی، ظفر اقبال ظفر،محمود صادق دھوتھڑ،خالد جنجوعہ سمیت دیگر عوامیم سماجی شخصیات افتتاحی تقریب میں شریک تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا علاقہ کی تعمیر و ترقی اور اداروں کی بہتری کے لیے سماجی تنظیموں اورمخیر حضرات کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔ معاشرے کے دیگر افراد کو بھی عوامی، سماجی اور فلاحی کاموں کی تقلید کرتے ہوئے ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
حافظ آباد: ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح
Jun 12, 2023