چوری ‘ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 36 ملزم گرفتار


لاہور(نامہ نگار)ایس پی ڈولفن زوہیب نصر اللہ رانجھا نے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن پرموصول1976کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لایا گیا۔ چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 36 ملزمان گرفتارکئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے136 موٹرسائیکلیں،8 موبائل فون اورہزاروں روپے نقدی برآمدکی گئی۔اسلحہ کےخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے10 پستول،4 رائفل،میگزین اورمتعددگولیاں قبضہ میں لی گئیں۔ شراب، چرس و ہیروئن برآمد کی گئی۔ 18 اشتہاری،151عادی مجرمان گرفتار جبکہ 22 عدالتی مفروران بھی حراست میں لئے گئے ۔ 155 گاڑیاں وموٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ340 اشخاص کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ون ویلنگ میں ملوث 8 جبکہ پتنگ بازی میں ملوث 6 ملزمان گرفتارکئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن