لاہور(نامہ نگار)ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے، سی ٹی او نے 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دےدیا، ٹریفک پولیس نے مختلف علاقوں میں 190 مقامات پر ناکے لگائے ہیں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے اوربغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2000 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے، کینال روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے جبکہ سیٹ بیلٹ نہ لگانے والوں کےخلاف بھی کارروائی جاری ہے۔سی ٹی او لاہور نے کہاہے کہ حادثات کی وجوہات میں بڑی وجہ کم عمری میں موٹرسائیکل اور گاڑی چلانا ہے، کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے سے حادثات کا اندیشہ رہتا ہے، 18 سے کم عمر ڈرائیونگ پر بچوں کے مستقبل کے پیش نظر انہیں بند نہیں کیا جائےگا، والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔