وفاق المدارس الرضویہ کے زیر اہتمام '' عظمت حدیث سیمینار''

Jun 12, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الرضویہ پاکستان کے زیر اہتمام '' عظمت حدیث سیمینار'' کا انعقاد گزشستہ روز جامعہ علمیہ لاہور میں ہوا، جس کی صدارت چیئر مین وفاق المدارس الرضویہ ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے کی ،انہوں نے صدار تی خطبہ میں کہا کہ دینی مدارس میں عصری علوم کی ترویج کے لیے اساتذہ اور کتب کی فراہمی وفاقی حکومت کا مستحسن اقدام ہے، ہمارے وفاق کے ساتھ صرف دو سال کے قلیل عرصہ میں تقربیاً 3000 مدارس کاا لحاق اہلسنت علماءو مشائخ کے اعتماد کا مظہر ہے۔جس میں تیزی کےساتھ اضافہ ہو رہا ہے، وفاق المدارس الرضویہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی ترویج کو ضروری سمجھتا ہے، دینی اور عصری علوم دوآنکھوں کی مانند ہیں، وفاق المدارس الرضویہ دینی مدارس کا تیسرا بڑا وفاق ہے۔،ڈاکٹر شمس الرحمان شمس (نائب صدر وفاق المدارس الرضویہ) نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم کے اقدام سے ملک میں شدّت پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا،جس سے یہ ملک امن کا گہوارہ بنے گا۔مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ دینی مدارس میں جدید علوم کی ترویج سے معتدل مزاج اور امن پسندعلمائ تیار ہو ں گے، جس سے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ ممکن ہوسکے گا۔صوبائی خطیب اوقاف پنجاب مولانا مختار احمد ندیم نے کہا کہ ملک میں اس وقت شدّت پسندی اور عدمِ برداشت کا رجہان واضح ہے، جیسے جدید و قدیم علوم کے مالک علماء ہی ختم کر سکتے ہیں، علماءکو چاہیے کہ وہ امن و رواداری کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ عظمت حدیث سیمینار میں مختلف مدارس کےتخصص فی الحدیث کے طلباء و اساتذہ نے خصوصی شرکت کی۔

مزیدخبریں