لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان صبغت اللہ سلطان،غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ مشکل ترین اقتصادی حالات کے باوجود ایک متوازن اور ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس ہی ہے، موجودہ ملکی سیاسی، معاشی، آئینی، اخلاقی بحرانوں کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ فتنہ خان ہیں پی ٹی آئی کی ساڑھے تین سالہ تباہی والی حکومت نے آج ملک کو مہنگائی،بے روزگاری،لاقانویت،انتہا پسندی،معیشت کی تباہی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا اس کے لئے مل جل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔آنے والے الیکشنوں میں کامیابی کی شکل میں اگر ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا تو میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کی قیادت میں ایک منصفانہ نظام نافذ کرکے اس ملک سے کرپشن کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیں گے اور طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنا دیں گے۔