کراچی کی عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ خون کی آخری بوند تک ہوگا،ضیاءالدین انصاری


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خالد احمد بٹ نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ خون کی آخری بوند تک ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کی عوام کے دلوں کو خدمت کے ذریعے جیتا ہے۔ سندھ حکومت کے غیر جمہوری غیر آئینی ہتھکنڈوں کے باوجود میئر کراچی حافظ نعیم الرحمن ہونگے۔اہل لاہور کراچی کی عوام اور جماعت اسلامی کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم سندھ حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی نے ایک مسلسل جدوجہد کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں جگہ پیدا کی ہے۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں ایم کیو ایم ہویا پی پی کی غندہ گردی ہو، جماعت اسلامی کی قیادت اور ورکرز نے ہر ظلم و جبر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی میں مختلف حیلے بہانوں نے سےاس ہی فسطائیت کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم ٹا¶ن موڑ پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر سندھ حکومت کے غیر جمہوری غیر آئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے کراچی کی عوام کے مینڈیٹ کو چورنے کی کوششوں کے خلاف ایک بڑے احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب وقاض احمد بٹ، صدر جےآئی یوتھ لاہور جبران بٹ نائب امیر جماعت اسلامی لاہور و امیدوار پی پی 160 ملک شاہد اسلم ،امیر جماعت اسلامی غربی ضلع لاہور عبدالعزیز عابد، ڈپٹی سیکرٹری لاہور عامر نثار خان، امیدوار پی پی 168 سلمان بلوچ نے بھی شرکاءاحتجاج سے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن