سانحہ 9 مئی میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے:مقررین

Jun 12, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہید کی یاد میں منعقدہ14ویں سالانہ شہدائے پاکستان کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے، قومی یادگاروں کو جلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عسکری تنصیبات پر حملہ کرنےوالوں کوقانون کے مطابق سزائیں دی جائیں، احتجاج کے آڑ میںقومی املاک کو جلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شہداءپاکستان پوری قوم کا فخرہیں، نسل نو کو ملک وقوم سے وفاداری سکھانے کےلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدءکی تعلیمات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے، ڈاکٹر سرفر از نعیمی شہید نے اپنے لہوکانذرانہ پیش کر کے ملک وقوم سے وفاداری کا عمل ثبوت دیا، ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کا طرز زندگی عصر حاضر کے علماءکرام اور نوجوانوں کےلئے رول ماڈل ہے۔ کانفرنس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی جبکہ تقریب سے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،مولانا مسعود الرحمن نعیمی سمیت دیگرنے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی بھی کی اور مزارات پر چادر وپھول بھی چڑھائے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

مزیدخبریں