لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت وتوحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ اطاعت مصطفٰی کا نام ہی دین ہے،دینی معاملات پرپوری طرح توجہ مرکوزرکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ بندگی الٰہی میں ہی زندگی ہے،اس لیے زندگی احکامات الٰہی اوراطاعت رسول کریم میں ہی بسرکی جائے ورنہ رب العالمین کی بندگی کے بغیرزندگی محض شرمندگی ہے۔میاں محمدجمیل نے کہاکہ تعلیمات نبوی کے مطابق عقیدہ اورایمان پرخصوصی توجہ جائے ،اعمال صالحہ بھی تب ہی فائدہ مندہونگے جب ایمان وایقان میں پختگی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے،انسان نے ساری صلاحیتیں دنیاکے لیے ہی وقف کررکھی ہیں۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ دنیا وآخرت کی بہتری کے لیے بہترین رہنمائی صرف سیرت طیبہ میں ہی ملتی ہے۔