لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سمن آباد میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں اہل حدیثوں کی نمائندگی قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے چیئرمین انجینئر علامہ حافظ ابتسام الہٰی ظہیر صاحب نے کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اکابرین نے مرتے دم تک ختم نبوت کی جنگ لڑی تھی اور ہم بھی آخری دم تک ختم نبوت کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ ہمارے مرنے کے بعد ہماری اولادیں بھی ختم نبوت کے لیے ہی کام کریں گی۔ ہمارے اکابرین نے پارلیمنٹ سے مضبوط دلائل کے ذریعے قادیانیوں کو اقلیت قرار دلوایا تھا اور یہی وجہ ہے کہ قادیانیت آج تک پاکستان میں رسوا ہورہی ہے۔