قائدورلڈپاسبان کے زیراہتمام شہداءپاک فوج کوسلام ریلی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے ورکرز نے وطن پرنثارشہدا ارض پاک وطن کوزبردست خراج عقیدت سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے قائدورلڈپاسبان علامہ محمدممتازاعوان کی قیادت میں مسلم مسجدسے اخبارمارکیٹ تک شہداءپاک فوج کوسلام بھرپورریلی نکالی اوراپنی بہادر وغیورافواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے شرکاءریلی نے بینرکیساتھ مختلف کتبے بھی اٹھارکھے تھے جن پرشہداءپاک فوج کوسلام۔ملک وقوم کی شان،افواج پاکستان۔ملک دشمنوں کاقبرستان،پاکستان پاکستان۔پاک فوج زندبادکے نعرے درج تھے۔شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتازاعوان،سیدانشاء اللہ کاشمیری،مولانامحمدحنیف حقانی،انجینئریعقوب چوہدری،علامہ خالدمحمود، افتخاراحمدفخراورحافظ یعقوب شاہ نے شہداءارض پاک وطن کوبھرپورخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ شہداءمادرِ وطن ومحافظین وطن کی محبت ایمان ہے انہوں نے المیہ 9مئی پرانتہائی دکھ وغم اورشدیدغصے کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ 9مئی حملے درحقیقت ملک دشمن قوتوں یہودی،بھارتی وقادیانی ایجنٹوں کی ہی کارستانی ہے شہداءوطن کی بے حرمتی جیسی ناپاک جسارت سے پوری قوم کے سرزرم سے جھوک گئے ہیں اور23کروڑعوام کے دل خون کے آنسوں رورہے ہیں۔نیزمقررین نے دفاعی تنصیبات پرحملہ کے مجرموں،سہولت کاروماسٹر مائنڈز کو قانون کے کٹہرے میں لاکرجلد سے جلدکیفرکرادارتک پہنچانے کامطالبہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن