فیصل آباد، اسلام آباد (آئی این پی، نوائے وقت رپورٹ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ قرار دے دی۔اپنے انٹرویو میں راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ جو اڈیالہ سے رہا ہوکر دوبارہ گرفتار نہ ہو اور گھر چلا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ا±س نے ضرور کوئی نہ کوئی معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوگا، شاہ محمود قریشی بھی پی ٹی آئی چھوڑدیں گے۔علاوہ ازیں راجہ ریاض نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کش حملہ کرکے پارٹی تباہ کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا کہ اسمبلیاں نہ توڑیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہماری بات مانی ہوتی تو آج پی ٹی آئی کا یہ حال نہ ہوتا۔
راجہ ریاض
شاہ محمود ڈیل کے نتیجہ میں رہا ہوئے،پی ٹی آئی چھوڑ دینگے: راجہ ریاض
Jun 12, 2023