اسلام آ باد ( آئی این پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس آج پیر کو طلب کرلیا گیا،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس 5 روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں فنانس بل 2023 کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ نئے فنانس بل سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی کی سفارشات بعد میں سینٹ میں پیش کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 14 ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا،بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس آج