کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس پر جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ یہ 45 سال ہماری عمروں کو بھی آشکار کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم اور اے پی ایم ایس او دونوں الگ تنظیمیں ہیں۔ آپ سے پہلے والوں نے قسم کھائی تھی اس تنظیم کو بوڑھا نہیں ہونے دیں گے۔ پلاکستان کا اصل مسئلہ اخلاقی بحران ہے۔ انہوں نے وہ دکھ دیکھا ہی نہیں ہے۔ ہر تحریک کی کچھ بنیاد ہوتی ہے۔ انقلاب روس کی بنیاد غربت تھی اور اس کا علم مزدوروں نے سنبھالا تھا۔ انقلاب چین کی بنیاد بھوک تھی اسے کسانوں نے سنبھالا۔ انقلاب فرانس کا علم متوسط طبقے نے سنبھالا تھا، ہم بھی ایک انقلاب ہیں جسے تاریخ پر آنا ہے، ہم 45 سال میں تبدیل نہیں ہو سکے۔ آج تک ہم متوسط طبقے کو اسمبلیوں میں پہنچا رہے۔
خالد مقبول