لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان ریلویز کے انجینئرز نے وی ایچ ایف انٹینا تیار کر لیا، جس کے بعد ریلوے پرزوں کی درآمد کے خرچے میں تقریباً 3 کروڑ روپے کمی آئے گی۔ اس حوالے سے ریلوے ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل یہ انٹینے دوسرے ممالک سے درآمد کئے جاتے تھے۔ ریلوے انجینئرز نے وی ایچ ایف انٹینا سگنل شاپ میں تیار کیا ہے اور اس کی کامیاب ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے کی ہدایات پر انجینئرز کی جانب سے مقامی سطح پر پارٹس کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ جس سے دوسرے ممالک میں تیار ہونے والے پرزوں پر انحصار میں کمی آئے گی۔
ریلوے انٹینا