ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ صحافی کے گھر لوٹ مار‘ گاڑیاں‘ موٹر سائیکل چھین لئے


لاہور (نامہ نگار) چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ صحافی انجم اعجاز کاظمی کے گھر میں لوٹ مار‘ تفصےلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے ڈیفنس بی میں حارث کے گھر سے 9لاکھ 15 ہزار اور زیوارات و دیگر سامان، ستوکتلہ میں آفتاب اور اس کی فیملی سے 5لاکھ 30ہزار‘ موبائل فون اور طلائی زیوارات، گڑھی شاہو میں ناصر سے 45ہزار اور موبائل فون، گلشن اقبال میں قاسم سے 50ہزار اور موبائل فون، ساندہ میں ظفر سے 50 ہزار، لاری اڈہ میں خورشید سے 35 ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ مےںقادر سے65ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ سماندہ مےں سراج کے گھر سے ساڑھے 5لاکھ، زےورات اور دےگر سامان چوری‘ چوہنگ، گلبرگ اور ہربنس پورہ سے 3 کارےں، انارکلی سے رکشہ جبکہ جوہر ٹاو¿ن، مصری شاہ، قلعہ گجر سنگھ، مصطفی آباد، لوہاری، گوالمنڈی، اچھرہ، اکبری گیٹ اور مغلپورہ سے 9موٹر سائیکلیں چوری ہو گئےں۔ پی آئی اے ہاﺅسنگ سوسائٹی میں دو ڈاکو اور تین خواتین نے گن پوائنٹ پر سینئر صحافی انجم اعجازکاظمیکی والدہ اور خالہ کو یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار کی۔ ڈاکو چھ تولہ سونا اور اڑھائی لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...