گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ٹےنکر مےں آگ لگنے کے باعث جھلسنے والے دومزدور جاں بحق ہو گئے ۔ مالک کےخلاف مقدمہ درج، ڈی سی نے بھی واقعہ کی تحقےقات کےلئے کمےٹی تشکےل دےدی ۔تفصےلات کے مطابق معافی والہ مےں گزشتہ رات آئل ڈپو مےں تےل منتقل کےا جا رہا تھا کہ اس دوران آئل ٹےنکر مےں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جسکے نتےجے مےں وہاں کام کرنے والے پانچ مزدورظل شاہ، شوکت، سجاد، شاکر اور اکرم آگ کی زد مےں آکر بری طرح جھلس گئے تھے جنہےں تشوےشناک حالت مےں ڈسٹرکٹ ہسپتال سے لاہور رےفر کےا گےا تھا جہاں پر ظل شاہ اور شوکت جان کی بازی ہار گئے جبکہ تھانہ اروپ پولےس نے آئل ڈپو کے مالک انعام اللہ کےخلاف مقدمہ درج کر لےا ہے۔ پولےس کا کہنا ہے کہ انعام اللہ نے غےر قانونی طور پر آئل ڈپو بنا رکھا تھا ۔
ٹینکر آتشزدگی
گوجرانوالہ: ٹینکر آتشزدگی‘ جھلسنے والے 2 مزدور چل بسے‘ مقدمہ درج
Jun 12, 2023