برطانیہ: بورس جانسن کے بعدمزید دو ارکان پارلیمنٹ نے استعفیٰ دیدیا


لندن (آئی این پی ) برطانیہ میں سابق وزیراعظم بورس جانسن کے بعد مزید دو اراکین پارلیمنٹ اپنی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق وزیر ثقافت ناڈین ڈوریس اور نائجل ایڈمز کے استعفوں بعد حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو اب تین نشستوں پر ضمنی الیکشنز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کنزرویٹو پارٹی سے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔ دوسری جانب لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو بزدل قرار دے دیا۔
برطانیہ/ اراکین استعفیٰ

ای پیپر دی نیشن