خرطوم(نیٹ نیوز) سوڈان میں فوج اور اس کے حریف ریپیڈ سپورٹ فورسرز (آر ایس ایف) کے درمیان 24 گھنٹے کی جنگ بندی کی میعاد ختم ہوچکی ہے جس کے بعد سوڈان میں دوبارہ خانہ جنگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 8 ہفتے قبل سوڈان میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد متحارب فریقوں کے درمیان 24 گھنٹے کی جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تھا جسے خانہ جنگی کے بعد سے اب تک کا پرامن دن قرار دیا گیا تھا۔ اتوار کو جنگ بندی ختم ہونے کے 30 منٹ کے اندر ہی ملک کے کئی حصوں میں فضائی حملے، گولہ باری اور مشین گنوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ لڑائی کے دوران فوج کی جانب سے فضائی حملوں میں خرطوم میں 7 شہری مارے گئے ہیں۔
سوڈان