مصر (نیٹ نیوز) بھکارن انتقال کے بعد 10 لاکھ مصری پاو¿نڈز ( پاکستانی 90 لاکھ روپے) کی مالکن نکلی۔ عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی مصر میں عبدالجلیل نامی بھکارن سڑکوں اور گلیوں میں بھیک مانگ کر اپنا گزر بسر کرتی تھی تاہم چند روز قبل بھکارن انتقال کرگئی۔ رپورٹ کے مطابق عبدالجلیل کے انتقال کے 10 روز بعد جب اس کے مکان کی تلاشی لی گئی تو صحن میں چھپائے گئے ایک تھیلے سے 10 لاکھ دھاتی سکوں اور نوٹوں کی صورت مصری پاو¿نڈز نکل آئے۔
بھکارن
بھیک مانگنے والی مصری خاتون 90 لاکھ روپے کی مالک نکلی
Jun 12, 2023