ملکہ ہانس: جائیداد کے تنازعہ پر گھر داماد نے سسر، سالے، بیوی کوقتل کر دیا


ملکہ ہانس (نامہ نگار) تھانہ چک بیدی کے علاقہ شام کوٹ میں جائیداد کے تنازعہ پر گھر داماد نے فائرنگ کر کے سسر سالا اور بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔قاتل ظہیر بلوچ چک جگا بلوچ کا رہائشی تھا اور شادی کے بعد گھر داماد تھا اور سسر سے بیوی کی وارثتی زمین حاصل کرنا چاہتا تھا، سسر کی جانب سے مطلوبہ زمین فراہم نہ کرنے پرسسرال کے گھر میں ہی فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں سسر ، سالا اور بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔مقتولین کی شناخت غلام فرید بلوچ، ثاقب فرید بلوچ، اور آمنہ بی بی کے نام سے ہوئی، واقع کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ریسکیو 1122 نے پوسٹ مارٹم کے لیے نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیاپولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
قتل 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...