آسمانی بجلی گرنے سے قازقستان کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 14 افراد ہلاک 

Jun 12, 2023


آستانہ (آئی ا ین پی ) شمال مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق قازقستان کی ہنگامی حالات کی وزارت نے جنگلات میں آگ لگنے سے 14 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ وزارت کے مطابق جنگلات میں آگ آسمانی بجلی گرنے سے لگی ، زیادہ درجہ حرارت اور ہوا کی بدلتی ہوئی سمت کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کے باوجود متاثرہ خطے سے 316 افراد کو نکال لیا گیا ہے اور علاقے میں موجود گھر بھی محفوظ حالت میں ہیں۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ 148،000 ایکڑ کے جنگلات پر پھیلی آگ میں وہ پھنسے ہوئے وائلڈ لائف رینجرز کی تلاش کر رہے ہیں۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں ایک ہزار سے زیادہ ریسکیو عملہ حصہ لے رہا ہے تاہم امدادی ٹیموں کو ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزیدخبریں