ریڈیو پاکستان : ادائیگیاں نہ ہونے پر سراپااحتجاج

Jun 12, 2023 | 12:53

ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کا تین سال سے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر احتجاج, ریٹائرڈ ملازمین نے ریڈیو پاکستان گیٹ کے سامنے پلے کارڈز اٹھا کر سراپا احتجاج ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں گزشتہ تین ماہ سے پینشن تک ادا نہیں کی گئی ۔  پینشن کی ادائیگی نہ ہونے سے گھروں میں فاقے ہیں۔  وزیر خزانہ کہتے ہیں ریڈیو پینشنرز ہماری زمہ داری نہیں۔  قومی ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین اگر حکومت کی زمہ داری نہیں تو کس کی ہیں۔  وزیر اطلاعات نے  پینشن ادائیگی کا وعدہ کیا مگر وفا نہیں کیا ۔حکومت فوری طور پر ہمارے واجبات اور پینشن ادا کرے ۔  پینشن اور بقایا جات ادا نہ کئے گئے تو خود سوزی پر مجبور ہوں گے۔

مزیدخبریں