طاقتور سمندری طوفان “بائپرجوائے” کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، سمندر بپھرنے سے پانی رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مکران کی سمندری حدود میں طغیانی کے سبب اورماڑہ دیمی زر میں سمندر بپھر گیا، سمندر کا پانی کنارے والی سڑک کو پار کر کے دکانوں، کمپنیوں اور آبادی کے علاقوں میں داخل ہو گیا۔پانی آبادی میں داخل ہونے سے لوگ شدید پریشان ہیں، سمندر میں شدید طغیانی کے سبب ماہی گیروں کی املاک کو شدید نقصانات کا اندیشہ ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ پانی کے آنے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اسے نکالنے میں مصروف ہیں۔