پی ڈی ایم اے بلوچستان کا بپر جوائے طوفان سے متعلق الرٹ

Jun 12, 2023 | 22:23

ویب ڈیسک

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے بپرجوائے طوفان کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق بپرجوائے شدت کے ساتھ بھارتی گجرات، احمد آباد کی طرف بڑھ رہا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق سمندری طوفان ٹھٹھہ، بدین، کیٹی بندر اور کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندر کے اوپر درجہ حرارت 30 سے 32 سینٹی گریڈ ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار 180 سے 200 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جو کراچی سے 600 اور ٹھٹھہ سے 580 کلو میٹر دور ہے۔

اعلامیے کے مطابق بپرجوائے طوفان اورماڑہ سے 710 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، اس لیے ماہی گیر 14 تا 17 جون تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق وفاقی، صوبائی حکومتیں اور دیگر ادارے تیار رہیں۔

مزیدخبریں