لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر دوسری ایشین تھرواینگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج کوریا روانہ ہوں گے ۔ کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سید فیاض حسین بخاری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ر)وجاہت حسین نے بتایا کہ ایشین تھرواینگ چیمپئن شپ 14جون سے کوریا میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ 15جون تک جاری رہے گی۔