یوئیفا یورو فٹ بال چیمپئن شپ پرسوںسے جرمنی میں شروع  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)یونین آف یورپیئن فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوئیفا یورو فٹ بال چیمپئن شپ 14جون سے 14جولائی تک جرمنی میں کھیلی جائیگی ۔ یوئیفا یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔شرکت کرنے والی24 ٹیموں میں میزبان  جرمنی،سکاٹ لینڈ،ہ نگری، سوئٹزرلینڈ، سپین، کروشیا،ا ٹلی،البانیہ، سلووینیا، ڈنمارک، سربیا، انگلینڈ، پولینڈ، نیدرلینڈز، آسٹریا، فرانس ،بیلجیم ، سلوواکیہ، رومانیہ، یوکرین، ترکی، جارجیا، پرتگال اورجمہوریہ چیک شامل ہیں۔ تمام میچز جرمنی کے دس مختلف سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جن میں جرمنی کا دارالحکومت برلن ،میونخ ،ڈورٹمنڈ ،سٹٹ گارٹ،گیلسن کرچن، فرینکفرٹ، ہیمبرگ،  لیپزگ، ڈسلڈورف اور کولون شامل ہیں۔ منتخب جرمنی کے دس مقامات میں سے 9پر 2006کے فیفا ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔یوائیفا یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں شامل 24ٹیموں کو 6مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق گروپ اے میں میزبان جرمنی،سکاٹ لینڈ،ہنگری اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں، گروپ بی میں سپین، کروشیا، اٹلی اور البانیہ کی ٹیم کو رکھا گیا ہے،گروپ سی میں سلووینیا،ڈنمارک،سربیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ڈی میں پولینڈ، نیدرلینڈز، آسٹریا اور فرانس کی ٹیم کو رکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...